ورڈ پریس اردو تھیم – بلاگو (بیٹا ریلیز)۔۔

السلام علیکم

ورڈ پریس کی ایک تازہ تازہ پریمیم کوالٹی تھیم کے ساتھ حاضر ہیں۔۔یہ پہلی تھیم ہے جو مختلف خصوصیات کی حامل بھی ہے اور ایک فریش قسم کے لُک کے ساتھ بلاگ کو ایک خوبصورت سی ویب سائٹ میں بدل دیتی ہے۔ سکرین شاٹ ساتھ لگا دیا ہے ایک نظر دیکھ لیں۔ اس میں شامل خصوصیات کچھ اس طرح ہیں۔

  • مکمل رنگین ہے لیکن فل الحال صرف ڈیفالٹ لُک کو اردو میں تبدیل کیا گیا ہے
  • شارٹ کوڈ کی حامل ہے آپ مختلف چیزیں شامل کر سکتے ہیں
  • فیس بک اور ٹوئیٹر پر شیئرنگ کے لئے بلٹ ان بٹن موجود ہیں
  • آپ اپنے سوشل میڈیا پروفائل نہایت آرام سے اوپر ہیڈر میں شامل کر سکتے ہیں
  • بلٹ ان رابطے کے لئے فارم موجود ہے ایک صفحی بنائیں اور اس کو اپنے رابطے والے صفحے کے طور پر استعمال کر لیں

سکرین شاٹ

blogo

ایک سلائیڈر بھی ہے تا کہ آپ اہمیت کے حامل مراسلوں کو وہاں دکھا سکیں۔ مزید میں کیا بتاؤں ڈاؤن لوڈ کر لیں اور استعمال کریں۔ صنفِ کرخت کے لئے تھیم تیار ہے صنفِ نازک اگر استعمال کرنا چاہیں تو تھیم کی سیٹنگ سے لڑکی والا سٹائل پسند کر لیں۔۔۔

نوٹ: فوٹر میں میرے بلاگ کا لنک ہے اس نکال کر کوئی چِیپ ہرکت کرنے سے گریز کریں۔۔۔

 

ڈاؤن لوڈ

Comments