آئی او ایس 9 کا دوسرا پبلک بیٹا Public Beta

اس پوسٹ میں ہم ایپل کے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کے جاری کردہ دوسرے پبلک بیٹا میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کریں گے۔ جیسے جیسے ہمیں تبدیلیوں کا علم ہوتا جائے گا یہاں اپڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔ اگر ہم کسی چیز کو  درج کرنے سے رہ جائیں تو تبصرہ کر کے آپ ہمیں آگا کر سکتے ہیں۔ شروع کرتے ہیں۔

ایک ایپلی کیشن اگر آپکے فون میں موجود کسی دوسری ایپلی کیشن تک رسائی چاہتی ہے تو اب وہ پہلے آپ سے اجازت مانگے گی۔ یہ تھوڑا تنگ کرنے والا فیچر ہے لیکن دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ ایک بار اجازت دینے کے بعد دوسری بار یہ آپشن سکرین پر نہیں آئے گا۔

ڈیوائس کے مصروف ہونے کی صورت میں سٹیٹس بار میں آنے والا آئکن پہلے بائیں ہاتھ پر ہوا کرتا تھا لیکن اب دائیں جانب دیکھا جا رہا ہے۔ ممکن ہے اگر آپ کسی نوٹیفیکیشن پر tap کرنے کے بعد اگر کسی ایپلی کیشن میں آئیں تو ایسا ہوتا ہو۔

sss

ایپل واچ میں نوٹیفیکیشن سیٹنگز میں استعمال کیا جانے والا آئکن اب آئی فون میں بھیاستعمال کیا جا رہا ہے۔

پچھلے بیٹا میں والیم بٹن سے تصویر کھینچنا ممکن نہیں تھا، یہ فیچر بھی واپس آگیا ہے۔

ہوم شیئرنگ کا فیچر دوبارہ شامل کر دیا گیا ہے۔

ٹچ آئی ڈی، فنگر پرنٹ سینسر کی رفتار قدرے تیز ہے اور ڈیوائس پہلے سے تیزی سے اَن لاک ہو رہی ہے۔

اس اپڈیٹ میں زیادہ زور پچھلی اپڈیت کی خامیوں کو درست کرنے پر دیا گیا ہے نئے فیچرز بہت کم نظر آئے ہیں۔

Comments