Browsing Category

قطعی غیر سنجیدہ

پڑھیلو حالات

گھر میں  تھے تو پانچ سال تک  فکرِ تعلیم نے ہمیں  کچھ نہیں کہا (بعد میں شاید کہا ہو لیکن ہم نے کبھی سنجیدگی سے غور نہیں کیا، اتنا وقت ہی نہیں تھا)پانچ سال کے ہوئے تو گھر میں بڑے بوڑھوں کو اچانک یاد آیا کہ ملک میں ڈاکٹر انجیئنر کم ہیں، ہم اس…

جنت سے جون ایلیا کا انور مقصود کے نام خط

یہ خط رومن میں مجھے ایک دوست نے بھیجا تھا، اردو میں نہیں ملا نہیں اس لئے اس کے مصنف کا نام بھی معلوم نہیں ہو سکا۔ قیاس یہی ہے کہ انور مقصود کے ہاتھ سے لکھا ہوگا یا اگر میں غلط ہوں تو آپ میں سے جو جانتا ہو وہ یہاں لکھ دے میں ساتھ شامل کر دوں…

بدنام

بچوں کو سنوارنے میں جہاں ماؤں کا ہاتھ ہوتا ہے وہیں ان کو بگاڑنے میں بھی انہی کا کافی ہاتھ ہوتا ہے، یہ ہمارا فلسفہ ہے۔ بچوں کو سنوارنے میں جہاں ماؤں کا ہاتھ ہوتا ہے وہیں ان کو بگاڑنے میں ان کے دوستوں کا ہاتھ ہوتا ہے ، یہ ماؤں کا فلسفہ ہے۔ اب…

شوقِ مکتب

یوں تو مکاتب بنے ہی تعلیم کے لئے ہیں لیکن ہمیں یہ کہنے میں جتنی شرم محسوس ہو رہی ہے اتنی شاید ہی کبھی ہوئی ہو۔ شروع کے درجوں سے لیکر نویں جماعت تک اللہ جانتا ہے کہ یہ تشنگیِ علم ہرگز نہیں تھی جس نے ہمیں اسکول جانے پر مجبور کیا۔شواہد بتاتے…

حاجی صاب کی اولاد

یہاں خصوصیت ساتھ اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ حاجی کی اولاد نہیں تھی بلکہ ان کے ہاں صرف ایک ولی عہد پیدا ہوا جس کے بارے میں حاجی صاحب کا اکثر یہی کہنا تھا کہ نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ خیر اس ولی عہد نے بچپن کے دن جوانوں کی طرح گزار دئیے اور…

حاجی صاحب کا عشق

لیلیٰ مجنوں یا ہیر رانجھا کی طرح حاجی صاحب کا کوئی نامی گرامی عشق تو تھا نہیں البتہ ہیر کے مامے کی طرح یہاں بھی لڑکی کے مامے نے اہم بلکہ ولن کا کردار ادا کیا۔اصل میں شبو عرف شبانہ، شاید الٹا ہو گیا، شبانہ عرف شبو  نہر کے پار والے پنڈ میں…

حاجی صاب

یہ حاجی صاب ہیں، قد درمیانہ، صحت واجبی سی اور شکل ایسی کہ کسی نے افطاری پہ بلا یا ہو اور ان کے پہنچنے پہ کھانہ ختم ہو چکا ہو۔ کام ایسے کہ بندہ بے اختیار سر پکڑ لیتا ہے کہ حاجی صاب خیر تو ہے۔ فون کریں تو ایسے سریلے انداز میں ہیلو کہتے ہیں کہ…

یہ کولمبس کی غلطی ہے

کہتے ہیں کہ کافی عرصہ پہلے کولمبس جی نے انڈیا دریافت کرنے کا سوچا اور بیوی سے اجازت لئے بنا گھر سے نکلے، بیوی نے کچھ ضروری سامان منگوانا تھا جو کولمبس نے لا کر نہ دیا اور دو گھنٹے تک کولمبس کا نکا کاکا روتا رہا جس کی سزا آج پوری دنیا بھگت…

ملتان میں خوش آمدید

ملتان، ملتان ہے۔ جیسے لاہور ، لاہور ہے یا پھر لہور لہور ہے ویسے ہی ملتان ملتان ہے۔آپ سجے پاسے سے آئیں تو ملتان آئیں گے اور کھبے پاسے سے آئیں تو ملتان آئیں گے۔ نظامِ شمسی میں  زمین بیشک تیسرا سیارہ ہے لیکن ملتان زمین سے پہلے آتا ہے تبھی یہاں…

سیانے

ایک وقت ہوتا تھا جب سیانے پیدا ہوتے تھے۔ ایک وقت آیا کہ سیانے کثرت سے ہر جگہ پائے جانے لگے۔ آپ نے کبھی نہ کبھی تو سوچا ہوگا کہ دادی اماں جب کہتی ہیں کہ سیانے کہہ گئے کہ روٹی ٹھنڈی کر کے کھانی چاہئے تو دادی اماں نے ان سیانوں کے بارے میں…