Browsing Category

فاروقِ اعظم

واقعہ بویب 14 ہجری بمطابق 635ء

تاریخ اسلام کی ابتدائی فتوحات میں فتوحات عراق کو اہم مقام حاصل ہے، فتوحات کا یہ سلسلہ حضرت ابو بکر رضی اللہ کی خلافت کے دور میں ہی شروع ہو چکا تھا۔ مثنیٰ بن حارثہ نے عراق کے سرحدی مقام فتح کر لئے۔ اس کے ساتھ ہی مثنیٰ نے مدینہ کا رخ کیا اور…

فتوحات و خلافتِ عمر رضی اللہ

دنیا میں بڑے بڑے فاتح گزرے ہیں، سکندراعظم اور چنگیز خان کا نام کس نے نہیں سنا، ان لوگوں نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ فتوحات ھاصل کیں اور اس میں کوئی شک بھی نہیں۔ جنگ کا فیصلہ ایک فریق کی ہار اور ایک کی جیت پر ہوتا ہے، یہ ایک قانون ہے، کہیں…

جلولا کی فتح، 16 ہجری بمطابق 637ء

قادسیہ کی فتح کے بعد  ایرانیوں کے حوصلے تقریباً ٹوٹ چکے تھے لیکن جلولا ایک آخری مقام اور ایرانیوں کا ایک آخری حصار تھا جو باقی تھا۔مدائن سے نکل کر ایرانیوں نے جلولا کا رخ کیا اور وہاں قلع بند ہو گئے۔ قلعے کے چاروں جانب گوکھرو بچھا دئیے…

غزوہ احد

پہلے غزوہ بدر کے حالات بیان ہوئے ہیں، اس غزوہ میں قریش کے ستر آدمی مارے گئے تھے، یہ وہ وقت تھا جب عرب اپنے قبیلے کے کسی ایک آدمی کے مارے جانے کا بدلہ جب تک نہ لیتے تھے چین سے بیٹھتے تھے اور یہاں تو ستر افراد تھے اور ستر بھی وہ جن میں قریش…

ہرمزان

ہرمزان ساسانی سلطنت کے ہفت خاندان میں سے ایک خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ ایرانی سلطنت میں ہرمزان کو جو ضلع دیا گیا وہ پورے ایران میں سب سے امیر مانا جاتا تھا۔ ہرمزان کو اسلامی لشکر نے دو بار شکست دی۔ پہلی بار قادسیہ کی جنگ میں مدائن کے پاس جو…

جنگِ یرموک کے حالات

رجب 15 ہجری میں قیصر انطاقیہ میں موجود تھا، ارد گرد کے تمام شام سے  عیسائی اکٹھے ہو کر وہاں پہنچ رہے تھے۔ قیصر کا ارادہ شام سے نکل جانے کا تھا لیکن لوگوں کی آمد نے اسے اس قدر غیرت دلائی کہ تمام تر روم میں ایلچی دوڑائے اور حکم دیا کہ جتنی…

اسکندریہ کی فتح

جاؤ اللہ تمہارا حامی ہو، کوشش کرو جس قدر جلدی ممکن ہو مدینہ پہنچ جاؤ، وہاں امیر المومینین سے ملنے میں دیر نہ کرنا، تمام حالات ان کو سمجھا دینا اور یہ بھی بتا دینا کہ ہم فسطاط تک پہنچ آئے ہیں، آگے اسکندریہ ہے اور مصر کا ایک اہم شہر ہے، اول…

حضرت عمر رضی اللہ کی وفات

اسلامی حکومت مصر تک پہنچ چکی تھی، تاریخِ اسلام میں جس قدر ترقی  خلافتِ فاروقِ اعظم کے دور میں ہوئی کبھی نہ ہو سکی۔اسلام عرب سے نکل کر عجم کی جانب گامزن تھا، لشکرِ اسلام نئی نئی سر زمینوں  اور نئے ممالک کے در پر دستک دے رہا تھا۔ ایران اور…

شام میں فلسطین اور بیت المقدس کی فتح کا احوال

اسلامی تاریخ کے اہم ابواب میں فتح بیت المقدس بھی ہے۔مذہبی اہمیت کے ساتھ ساتھ فتوحاتِ شام میں بیت المقدس کو ایک اہم حیثیت حاصل تھی۔یوں تو عرب سے شام اور روم پر اسلامی لشکر کشی کا سلسلہ خلافتِ ابو بکر رضی اللہ کے ساتھ ہی شروع ہو گیا تھا لیکن…

ابو حفصہ کی چند خصوصیات

حضرت عمر رضی اللہ کے سلسلے میں ان کے دورِ خلافت کے بنیادی لوازمات کا ذکر پچھلے حصے میں آیا۔ ایک کامیاب حکومت جس میں حاکم و محکوم کو برابر کے اختیارات و حقوق حاصل ہوں کامیاب رہتی ہے۔ ہم نے دیکھا کہ کیسے حضرت عمر نے فوج سے لیکر عام رعایا تک…